ونیلا کسٹرڈ آئسکریم

Vanilla Custard Ice cream

ونیلا کسٹرڈ آئسکریم :

اجزاء :

دودھ – 1 کپ

چینی – 1/4 کپ

کریم – 1/2 کپ

کسٹرڈ مکسچر

ترکیب :

سب سے پہلے کس کسٹرڈ مکسچر بنانے کے لیے 1 + 1/2 کھانے کے چمچ کسٹرڈ کو 1/4 کپ دودھ میں اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں۔ اس کے بعد چولہے پر ایک برتن میں دودھ لیں اور اس میں چینی ڈال کر گرم کر لیں۔ جب ہلکہ گرم ہو جائے تو اس میں کسٹرڈ والا مکسچر ڈال دیں اور گھاڑا ہونے پر اتار لیں۔ اب اسے 2 سے 3 گھنٹے کے لئے ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ اب ایک برتن میں کریم لیں اور اسے اچھی طرح پھینٹ (beat) کریں ٹھنڈا ہونے پر اس میں کریم ڈال دیں۔ اب اس کریم کو کسٹرڈ کے ٹھنڈے مکسچر میں ڈال دیں اور آہستگی سے مکس کریں۔ اس کے بعد اسے ایک ڈھکن والے ڈبے میں ڈال کر فریزر میں 8 سے 9 گھنٹے یا پوری رات کے لیے رکھ دیں۔ مزیدار کسٹرڈ آئسکریم تیار ہے۔

Vanilla Ice cream – Custard Ice cream – Soft Ice cream – Creamy Ice cream – homemade Ice cream – Ice cream lovers – Yummy – Food – Food Lovers – Summer – Winter – Dish – Urdu Encyclopedia – Urdu Recipes