شام کا ایک گھنٹہ اپنے لیے

Spare Time for Yourself

شام کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیں…

گھر کی چھت پر بیٹھیں…

لوگوں کے مکان دیکھیں…

آسمان میں اڑتے پرندے دیکھیں…

کافی یا چائے کا کپ …

دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر حرارت محسوس کریں…

اپنے لیے وقت نکالیں…

اپنے آپ کو انا سے ہٹا کر اہمیت دیں..

زندگی کی تلخیوں کو چائے کی چسکیوں کے ساتھ ختم کریں…

اور اگر پھر بھی سکون نا آئے…

تو اس خالی کپ کو دیکھیے…

جس طرح اس کپ میں دوبارہ چائے بھرنے کی گنجائش ہے اسی طرح آپکے اندر بھی زندگی اور خوشی بھرنے کی گنجائش باقی ہے…

کون کیا کرتا ہے؟ کیا کہتا ہے؟ کیا کھاتا کیا پیتا ہے…..؟؟

ان سب باتوں سے دور ہو کر…..

صرف اپنا جائزہ لیجیے…

اپنے اندر کی خالی جگہوں کو پُر کرنا سیکھیے…..

خود کو بھی کبھی محسوس کر لیا کریں،

کچھ رونقیں خود سے بھی ہوا کرتی ہیں..

Chai Ka Cup

Self Love – Care – Self Analysis – Time – Tea Cup – Urdu Encyclopedia