Skin Care at Home
اپنے چہرے کو کھانا کھلائیں!
خوبصورت اور ترو تازہ جلد کے لیے اس کا خیال رکھنا یا یوں کہہ لیجیے اس کو کھانا کھلاتا بہت ضروری ہے۔
١- خوبصورت و پرکشش جلد کے لئے سب سے پہلے تو تیز دھوپ سے خود کو بچائیں کیونکہ سورج سے نکلنے والی ان شعاؤں یعنی الٹراوائلٹ ریز جلد کی اُپری اور اندرونی دونوں سطح کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے کسی اچھی کمپنی کا سن بلک ضرور استعمال کریں۔
٢- پانی کی کمی بھی جلد کو متاثر کرنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے جلد خشک اور بدرنگ ہو جاتی ہے۔ دن بھر میں پانی کی زیادہ مقدار پی کر اپنی جلد کو نرم ملائم اور ترو تازہ بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گلاب کے عرق کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے چہرے پر لگائیں تاکہ جلد کھلی کھلی لگے۔
٣- خوبصورت و چمکدار جلد کے لیے آپ خود ایسی خوراک کھائیں کہ جس سے چہرے پر نکھار آنا شروع ہو، ذیادہ تیل والی اور مصالحے دار خوراک جلد پر کیل مہاسوں کا سبب بنتی ہیں اس لئے پھل اور سبزیوں کا ذیادہ استعمال کریں تاکہ خون صاف رہے اور اندر سے جلد میں نکھار پیدا ہو۔ کھانے کے علاوہ چہرے پر لگانے کے لئے بھی ایسی چیزوں کا استعمال کریں جو جلد میں جزب ہو کو اسے نرم و ملائم بنائے اور فائدہ پہنچائے۔ جیسا کہ دودھ، شہد، کھیرا، ٹماٹر، چاولوں کا پانی، ناریل کا پانی وغیرہ۔
Beauty – Skin Health – Skin Care – Skin Treatment – Skin Remedy – Home Remedies – Urdu Information – Urdu Encyclopedia