ایک بہن بھائی کا قصہ

Short Story of a Sister & Brother

ایک بہن بھائی کا قصہ :

ایک لڑکی قصہ لکھتی ہے کہ!! میں گھر کی صفائی میں مصروف تھی کہ اسی دوران میرے بھائی کا فون آیا کہ میں بیوی بچوں سمیت تمہاری ملاقات کیلئے آرہا ہوں..

کہتی ہے کہ میں باورچی خانہ چلی گئ تاکہ ان کیلئے جلدی میں کچھ تیار کرسکوں. پر گھر میں صرف دو تین آم ہی پڑے تھے. جلدی میں دو گلاس جوس ‏تیار کرلیئے.

جب وہ آئے تو بھائی کے ساتھ انکی ساس بھی تھیں! جو کہ اس سے پہلے کبھی بھی نہیں آئی تھیں، تو میں نے دو گلاس جوس ماں اور بیٹی کے سامنے رکھ دیئے اور پانی کا گلاس بھائی کے سامنے رکھ کر کہا کہ! مجھے معلوم ہے کہ آپ کو سیون اپ پسند ہے..

بھائی نے جیسے ہی گلاس منہ سے لگایا ‏تو سمجھ گئے کہ یہ تو پانی ہے، اسی دوران ساس نے میرے بھائی سے کہا: بیٹا سیون اپ میرے معدے کیلئے اچھا ہے اس لئے میرا جوس تم پی لو اور سیون اپ مجھے دو!

یہاں پر میرے اوسان خطاء ہوئے،سخت شرمندگی ہوئی کہ میری چالاکی رسوا ہوجائیگی، پر ﷲ میرے بھائی کو سلامت رکھے ‏بھائی نے اپنی ساس سے کہا، اس گلاس سے تو میں نے کافی سیون اپ پی لیا ہے، آپ کیلئے میں فریج سے بوتل لاتا ہوں،

انہوں نے گلاس لیا اور جلدی سے باہر نکلے، تھوڑی دیر بعد ہم نے گلاس ٹوٹنے کی آواز سنی بھائی وآپس آئے، ساس سے کہا کہ سیون اپ کی بوتل تو مجھ سے گرکر ٹوٹ گئی.

میں جلدی سے آپ‏ کیلئے دکان سے ایک بوتل لے آتا ہوں؟ ساس نے سختی سے انکار کیا کہ چلو یہ میرے نصیب میں نہیں تھا۔

جب وہ رخصت ہونے لگے تو بھائی پیچھے رہے. خدا حافظ کہا مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا، اور اسی دوران میرے ہاتھ میں پیسے بھی تھمادیے. اور مسکرا کر بولے! میری پیاری بہن کچن میں ‏گری ہوئی سیون اپ کی جگہ کو دھو ڈالنا

اسطرح میرے پیارے بھائی نے میری مالی کمزوری پر پردہ ڈالا اور میرے ساتھ ہمدردی سے مدد بھی کی محبت کے ساتھ رہیئے، اپنی بہنوں کا خاص خیال رکھیئے اور دوسروں کی بہنوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیئے کہ یہی ہمارے مذہب اور معاشرے کا سنہری اصول ہے۔

Behn Bhai Ka Piar

Love – Muhabat – Rishty – Relations – Story – Urdu Encyclopedia