سیخ کباب کی ترکیب

Seekh Kabab Recipe

سیخ کباب کی ترکیب :

اجزاء :

قیمہ – 1 کلو

پیاز – 2 عدد (بڑے)

ہری مرچ – 3 عدد

لہسن کا پیسٹ – 3 کھانے کے چمچ

ادرک کا پیسٹ – 2 کھانے کے چمچ

بیسن – 1 کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر – 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر – 1 کھانے کا چمچ سرخ مرچ

(chilli flakes) – ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ – 1/2 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ – 1/2 کھانے کا چمچ

نمک – 1 کھانے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)

انڈا – 1 عدد

گھی – 2 کھانے کے چمچ

ترکیب :

قیمہ میں تمام اجزاء کو ڈال کر مکسر میں اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اس کے بعد ہاتھوں پر پانی لگا کر قیمے سے سیخ کباب بناتے جائیں۔ بار بی کیو کرنے کے لیے سیخوں پر کباب لگائیں اور کوئلوں پر پکائیں ساتھ ساتھ کباب پر تیل ٹپکاتے جائیں ۔ اور پین فرائی کرنے ہیں تو تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اس میں سیخ کباب ڈالیں اور ہر طرف سے پلٹ کر پکا لیں۔ مزیدار سیخ کباب تیار ہیں۔

Seekh Kabab – Keema Kabab – Bar B Q Kabab – Beef Kabab – Spicy Kabab – Desi Kabab – Desi Food – Food Lovers – Khana Pakana – Pakwan – Pakistani Food – Indian food – Yummy – Urdu Recipes – Urdu Encyclopedia