Salam Bar Umm Ul Momineen Hazrat Khadija (S.A)
سلام بخدمت ملیکتہ العرب جناب خدیجہ الکُبریٰ سلام اللہ علیہا
نبی (ص) کی زوجہء اعلٰی خدیجہ الکبری (س) ,
فضیلتوں کا منارا ، خدیجہ الکبری (س) ،
خدا نے رکھا ہے جنت کو ماں کے قدموں میں ,
انہی قدموں کا سہارا ، ،خدیجہ الکبریٰ (س) ،
ان ہی نے دین پہ دنیا کو کر دیا قربان ،
تھا دین آپ کو پیارا ، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
کیا ہے مال فدا اسطرح سے امت پر ،
بنی ہیں دیں کا سہارا ، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
ہوئے ہیں راضی پیمبر (ص) ، کی اس طرح خدمت ،
جبھی تو دین پکارا،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
کیا ہے یاد پیمبر (ص) نے ہر گھڑی ان کو ،
ہوا مشکل سے گزارا،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
وفا شعار،، عبادت گزار ،، ایماں دار ، تھیں
عظمتوں کا منارا ، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
اسی لیے تو خدا نے ملک کے ذریعے سے ،
سلام اپنا اتارا ،،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
فضیلتیں بڑھیں انکی جو ان فضائل سے ،
بنی ہیں مادر زہرا،، (س) خدیجہ الکبریٰ (س) ،
ملی وہ بیٹی جو ہے فخر مریم (س) و سارا (س) ،
بنی وہ ناز تمھارا،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
گزارے تین برس شعب ابو طالب (ع) میں ،
کیا فاقوں پہ گزارا،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
بستر مرگ پہ دیکھا جو ماں کو بیٹی نے ،
بڑی حسرت سے پکارا،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
نبی (ص) کے گھر میں ہوا شور گریہ و ماتم ،
اٹھ گیا آج سہارا،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
پلٹ کے آئے جو بی بی کو دفن کر کے نبی (ص) ،
اجاڑ گھر تھا وہ سارا،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
جو پوچھا ننھی سی بیٹی نے تھام کر دامن ،
کہاں بہیں میرا سہارا،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
لگایا سینے سے بیٹی کو ، روئے مل کے بہت ،
ہوا کلیجہ دو پارہ،، خدیجہ الکبریٰ (س) ،
جو چاہا لکھوں ثناء بی بی کی بنت ساحر ،
مدد کو میں نے پکارا،، خدیجہ الکبریٰ (س)
Urdu Poetry and Art – Hazrat Khadija Tul Kubra
Artist : Saira Syed – ArtXpert
Hazr at Khadija – Bibi Khadija – Wife of Prophet – Holy Lady – Best Women – Islamic Art – Calligraphy – Art – Urdu – Urdu Poetry – Urdu Adab – Urdu Shayari – Urdu Encyclopedia