اداس محبت

Sad Love Poetry

اداس محبت (شاعری) :

مِلنے کا جب کہا تو مِلا، دُکھ ہوا مجھے

میں نے بھی مِل کے منہ پہ کہا: “دُکھ ہوا مجھے! ”

میں چاہتا تھا مجھ سے بچھڑ کر وہ خوش رہے

لیکن وہ خوش ہوا تو بڑا دُکھ ہوا مجھے

سسّی کی داستان سنی تھی گزشتہ شب

میرے بلوچ دوست! ادا! دُکھ ہوا مجھے

اِک دُکھ تھا جس کا مجھ کو نہیں ہو رہا تھا دُکھ

لیکن جب اُس کو دُکھ نہ ہوا، دُکھ ہوا مجھے

اُس کے دیئے دُکھوں پہ الگ غمزدہ تھا میں

اور انتقام لے کے جُدا دُکھ ہوا مجھے

لگتا ہے میرے ردّعمل سے نہیں لگا

لیکن یقین کر! بخدا! دُکھ ہوا مجھے

تب یہ پتہ چلا کہ مجھے اُس سے عشق ہے

جب اُس کے دُکھ پہ اُس سے سِوا دُکھ ہوا مجھے

شاعر – عمیر نجمی

Urdu Poetry – Urdu Shayari – Sad Poetry – Love Poetry – Muhabat Poetry – Sad Urdu Poetry – Poem – Poet – Urdu Adab – Urdu Encyclopedia