رمضان المبارک میں پیاس کم کرنے کا طریقہ

Ramzan Mubarak Aur Piyas

رمضان المبارک میں پیاس کم کرنے کا طریقہ :

رمضان المبارک میں گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ماہرین طب کے تجویز کردہ 5 آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں:

١-سحری میں کم از کم 2 گلاس پانی لازمی پیئیں جبکہ جوس اور کولڈ ڈرنک سے دور رہیں۔ یہ آپ کے وزن میں اضافہ کریں گی۔

٢-ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سلاد وغیرہ۔ یہ آپ کے جسم کی پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے۔

٣-افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 5 سے 7 گلاس پانی یا شربت پینا نہ صرف بے فائدہ ہے بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

٤-روزہ کھجور اور 2 گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں اور مرغن غزائیں کم سے کم استعمال کریں۔

٥-شبِ داری اور عبادات کے دوران پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔

Ramadan – Ramzan – Ramazan – Iftar – Aftar – – Summer – Hot Weather – Garmi – Piyas – Pani – Water – Juice – Urdu Encyclopedia