ماؤں کا عالمی دن

International Mother’s Day :

ماؤں کا عالمی دن :

ماں ایک ایسا لفظ ہے جسے سنتے ہی ذہن میں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی کا خیال ابھرتا ہے۔ کائنات کے مصور نے ان خوبصورت جذبوں کو ماں کا روپ دے کر اس دنیا میں بھیجا ہے۔ قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں وہ صرف “ماں” ہے۔

ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن خلوص و محبت سے منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد ‘ماں’ کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر ‘مدرز ڈے’ یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جس میں بچے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہے۔ اس کی ٹھنڈک کا احساس زندگی کے ہر موڑ پر ہوتا ہے۔ اس عظیم ہستی سے محبت کے لیے ایک دن تو کیا ساری زندگی مختص کرنا بھی ’کم‘ ہے۔

Mother – Mom – Maan – Ammi – Mother’s Day – Happy Mother’s day – Mother’s day card – Mother’s day information – Urdu Information – Urdu Encyclopedia