خط اور خطوط نگاری

Letters (Khutoot Nigari)

خط اور خطوط نگاری :

تحریری شکل میں ایک دوسرے کو پیغام بھیجنے کو خط کہتے ہیں۔ خط لکھنے کے فن کو خطوط نگاری کہتے ہیں۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں خطوط نگاری کے فن کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ علم و ادب سے لگاؤ رکھنے والے افراد اس سے بخوبی واقف ہیں۔ خط دلی جزبات اور خیالات کا روزنامچہ ہے۔ خط کو آدھی ملاقات سے بھی تعبیر دیا جاتا ہے کیونکہ خط پڑھتے ہوئے انسان کے تصورات میں لکھنے والے کا چہرہ، لہجہ، اور باتیں گمنے لگتی ہیں اور جزبات خط لکھنے والے کے ساتھ جوڑے رہتے ہیں۔ خط لکھنے سے باہمی الفت و محبّت برقرار رہتی ہے۔ دور ہونے کے باوجود فاصلے سمٹ جاتے ہیں۔ ایک دوسرے کے حالات سے بھی انسان باخبر رہتا ہے۔ خطوط نگاری میں چند باتوں کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے، جیسے کہ خط کی شروعات اور اختتام کیسے کیا جائے، مخاطب کرنے والے کو کن القابات سے پکارا جائے، دوسرے کی خیریت کس انداز سے پوچھی جائے اور اپنی خیریت کس انداز سے گوش گزار کی جائے۔ بڑوں سے، چھوٹوں سے، دوستوں سے یا محبوب سے کس اسلوب میں بات کی جائے جو پڑھنے والے کے مزاج کے عین مطابق ہو۔ اگر ان تمام بنیادی باتوں کا خیال رکھا جائے تو ایک بہترین خط لکھنے میں بہت آسانی ہو گی۔ پرانے زمانے میں خطوط نگاری کو بہت اہمیت حاصل تھی لیکن افسوس آج کل خطوط کی جگہ ای میل اور موبائل کے پیغامات نے لے لی ہے اور آج کل کی نوجوان نسل ایک خوبصورت فن اور

تحریر – سائرہ سید

Love Letters – Letters and Cards – Letter and Post Cards – Urdu Adab – Khat o Kitabat – Urdu Tehreer – Urdu Encyclopedia