Keema Samosa
قیمے کے سموسے :
اجزا :
قیمہ تین سو گرام
ادرک -1 چائے کا چمچ
لہسن – 2 چائے کا چمچ
پیاز – 2 عدد
زیرہ – 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
دھنیا – 1 چائے کا چمچ
لال مرچ – 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچ – 3 عدد (کُٹی ہوئی)
ہرا دھنیا – 1/4 گٹھی
سموسہ پٹیاں – حسب ضرورت
ترکیب :
سب سے پہلے قیمے میں لہسن، ادرک اور نمک ڈال کر اُبالیں۔ پھر اس میں پیاز، زیرہ، دھنیا اور کُٹی لال مرچ شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈالیں اور سموسہ پٹیوں میں فلنگ کر کے سموسہ بنائیں اور گرم تیل میں تل لیں۔ قیمے کے مزیدار سموسے تیار ہیں۔
نوٹ – قیمہ کی جگہ چکن اور سبزیوں کے سموسے بھی اسی طریقے سے بنائے جا سکتے ہیں۔
Keema Lovers – Samosa – Food – Food Lovers – Iftar – Aftar – Ramazan – Ramadan – Ramzan – Vegetable Samosas – Chiken Samosa – Yummy – Khana – Pakwan – Desi Food – Pakistani Food – Indian Food – Urdu Encyclopedia