Important Dates of Ramadan / Ramzan
ماہِ رمضان المبارک کی چند اہم تاریخیں اور واقعات
رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جس میں مسلمانوں پر روزے رکھنا فرض ہیں۔ یہ بہت فضیلت اور برکت والا مہینہ ہے، اس میں اللہ آسمان سے رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ اِسی مقدس مہینے میں اللہ نے تمام آسمانی کتابیں بھی نازل فرمائی ہیں۔ اس کے علاوہ اس مہینے میں چند ایسے واقعات رونما ہوئے جس نے اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ آئیے اردو انسائیکلوپیڈیا آپ کو بتائے رمضان المبارک کی کون سی تاریخ کو کیا اہم واقعہ پیش آیا :
رمضان المبارک کی دوسری (2) تاریخ کو اللہ نے اپنے پیغمبر حضرت موسیٰ علیہ السلام (کلیم اللہ) پر اپنی آسمانی کتاب “توریت” کو نازل کیا،
ماہِ رمضان کی دس (10) تاریخ کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سب سے محبوب زوجہ، ملکہ العرب، مادرِ خاتونِ جنت، حضرت خدیجہ الکُبریٰ سلام اللہ علیھا کا انتقال ہوا،
رمضان المبارک کی بارہویں (12) تاریخ کو اللہ نے اپنے پیغمبر حضرت عیسٰی علیہ السلام (روح اللہ) پر اپنی آسمانی کتاب “انجیل” کو نازل کیا،
ماہِ رمضان کی پندرہ (15) تاریخ کو نواسہِ رسولِ خُدا، فرزندِ علی المرتضٰی، نورِ چشمِ فاطمہ زہرا، حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادت با سعادت ہوئی،
رمضان المبارک کی سترہ (17) تاریخ کو زوجہ رسولِ خُدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، حضرت عائشہ بی بی کی وفات ہوئی۔
ماہِ رمضان کی اٹھارہ (18) تاریخ کو اللہ نے اپنے پیغمبر حضرت داؤد علیہ السلام پر اپنی آسمانی کتاب “زبور” کو نازل کیا،
رمضان المبارک کی انیس (19) تاریخ کو شیرِ خُدا، دامادِ رسول، علی الـمرتضٰی علیہ السلام پر دورانِ نماز قاتلانہ حملہ ہو جس میں تلوار سے آپ کے سر پر وار کیا گیا اور آپ شدید زخمی ہو گئے،
ماہِ رمضان کی اکیس (21) تاریخ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امیرالمومنین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام شہید ہو گئے۔
رمضان المبارک کی تئیس (23) کو مطابق اہلِ تشیع قرآن نازل ہوا اور یہی شبِ قدر بھی ہے۔
رمضان المبارک کی ستائیس (27) کو مطابق اہلِ سنت قرآن نازل ہوا اور یہی شبِ قدر بھی ہے۔
نوٹ :
ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کو یومِ قدس منایا جاتا ہے، اس دن مختلف ممالک کے مسلمان فلسطین سے یکجہتی کے طور پر ریلیاں نکالتے ہیں۔ اس دن کو یومِ قدس کے طور پر منانے کا فتویٰ ایران کے روحانی پیشوا امام خمینی نے دیا تھا۔
نوٹ :
رمضان المبارک میں اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام (خلیل اللہ) پر صحیفہ نازل کیا۔ اسی مہینے میں اللہ نے غزوہ بدر میں مسلمانوں کو فتح سے ہمکنار فرمایا اور اسی ماہ میں فتح مکہ کا واقعہ بھی پیش آیا، اس کی تاریخ میں اختلاف ہے، کچھ کے مطابق 17 رمضان اور کچھ کے مطابق 20 رمضان
Ramazan – Islamic Month – Roza – Mahena – Islam – Quran – Hazrat Khadija – Hazrat Imam Hassan – Hazrat Ali – Shahadat – Shub e Qadr – Youm E Quds –