عید الفطر | Eid Ul Fitr
عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں۔ عید کے دن مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ مسلمان رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد یکم شوال کو عید مناتے ہیں۔ ‘عید’ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی خوشی، جشن، فرحت اور چہل پہل کے ہیں اور ‘فطر’ کے معنی روزہ کھلنے، توڑنے یا ختم کرنے کے ہیں۔ عید الفطر کو عیدِ صغير، چھوٹی عید، میٹھی عید اور عیدِ رمضان بھی کہتے ہیں۔
عید کے دن مسلمان صبح سویرے سورج نکلنے سے پہلے بیدار ہوتے ہیں اور نماز فجر ادا کرتے ہیں پھر دن چڑھے نماز عید سے پہلے کچھ میٹھا یا پھر کھجوریں کھاتے ہیں جو سنت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور فطرانہ بھی ادا کرتے جو نمازِ عید سے پہلے دینا فرض ہے۔ عید کے دن نئے یا صاف ستھرے لباس زیب تن کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ نئے کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر مسلمان اجتماعی طور پر عید کی نماز ادا کرنے کے لیے مساجد؛ عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں جاتے ہیں۔ نماز کے بعد ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ملتے ہیں اور عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں، ایک دوسرے کی دعوت کرتے ہیں اور عزیز و اقارب، پڑوسیوں اور دوستوں سے ملاقات کے لئے جاتے ہیں۔
Eid – Eid Ul fitr – Eid Al Fitr – Eid Information – What is Eid – Urdu Information – Urdu Adab – Urdu Encyclopedia