کیا آپ جانتے ہیں کہ بارش کیسے ہوتی ہے ؟
Do You Know What Makes Rain?
بارش کے ہونے کے لیے سب سے پہلے تو بادلوں کا ہونا ضروری ہے۔
جب آسمان بادلوں سے سے بھر جاتا ہے تب ہی بارش ہونے کے امکانات نمودار ہوتے ہیں۔ لیکن دوسری جانب یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر بادل بارش کرنے کا سبب نہیں بنتا بلکہ بارش کرنے کے لیے خاص قسم کے بادلوں کا ہو نا ضروری ہے جنہیں ہم برساتی بادل کہتے ہیں
بادلوں سے برسنے والا پانی بادلوں تک پہنچنے سے پہلے زمین پر ہی ہوتا ہے۔ سمندر کے اُوپری حصے میں موجود پانی بھاپ کی شکل میں مسلسل فضأ میں پھیلتا چلا جاتا ہے اور اُونچائی تک پہنچنے پر بادلوں کی شکل اخیتار کر لیتا ہے۔
اس تمام عمل کو آسانی سے سمجھنے کے لیے ہمارے سامنے برتن میں پانی گرم کرنے کی مثال موجود ہے۔ جب ہم کسی برتن میں پانی گرم کرتے ہیں تو اس برتن میں سے پانی بھاپ کی شکل میں نکل کر پھیلنا شروع ہو جاتا ہے اور جب ہم اس پانی کے برتن کو کسی ڈھکن سے ڈھک دیتے ہیں تو پانی کے قطرے ڈھکن پر جمے ہوئے صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی برساتی بادل بھی زمین سے اُڑ کر فضا میں شامل ہونے والے پانی کے قطروں سے مِل کر بنتے ہیں اور بارش کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
اسکے پسِ پُشت حقیقت یہ ہے کہ فضا میں اونچائی کے ساتھ ساتھ ہوا کا درجہ حرارت کم ہوتا چلاجاتا ہے اور اسی بنیاد پر پانی کے جمنے کی سطح بنتی جا تی ہے ۔ جمنے والے قطروں پر مُشتمل یہی بادل بارش کرنے کی وجہ بنتے ہیں
پانی کے یہ ننھے ننھے ذراتی قطرے آپس میں ٹکراتے ہیں اور ٹوٹ کر زمین پر ٹپکنے لگتے ہیں اور یوں بارش برسنا شروع ہوجاتی ہے ۔ بادلوں سے نکلی ہوئی بارش کی یہ بوندیں آغاز میں تو کافی بڑی ہوتی ہیں لیکن زمین تک پہنچتے پہنچتے بہت چھوٹی رہ جاتی ہیں
آسان الفاظ میں بارش بادلوں سے زمین کی سطح پر پانی کے قطروں کے گرنے کے عمل کو کہتے ہیں۔