کرونا سے کیسے نمٹا جائے؟؟؟؟؟
والد صاحب اور بہن کو کرونا ہوا تو انہوں نے اس جنگ میں کرونا کو شکست دی کہ علامات ختم ہوچکی ہیں اور اب وہ تیزی سے بہتری کی طرف آرہے ہیں تمام احباب کا دعاؤں اور نیک خواہشات کا فردا فردا شکر گزار ہوں !! کرونا کی اس جنگ میں میں دونوں مریضوں کو میں خود ڈیل کر رہا تھا سو کرونا کے حوالے سے چند تجربات احباب کی نذر کرتا ہوں۔..
* کرونا ایک سائیکلاجیکل پریشر سے آپ پر حملہ آور ہوتا ہے لہذا اوسان خطا مت کیجئے پہلی علامت آتے ہی خود کو مضبوط کرلیجئے کہ پندرہ سے تئیس چوبیس دن تک آپکو ایک لڑائی لڑنی ہے.
*آئسولیشن انتہائی عمدہ اور واحد طریق علاج ہے فوراً خود کو باقی گھر والوں سے علیحدہ کرلیجیے.
*اگر علامت عام بخار فلو اور کھانسی سے ہیں تو فوراً ہسپتال داخل مت ہوں بالکہ آن کال ڈاکٹرز سے رابطہ رکھیں اور دوا شروع کردیں. عطائیوں سے پرہیز کریں.
*کرونا کی چونکہ کوئی دوا نہیں ہے اور یہ وائرس ہاتھوں کے زریعے ناک کان گلے اور آنکھوں کے راستے سے ہوتا جسم میں داخل ہوتا ہے اور پھیپھڑوں میں جا مقیم ہوتا ہے .وہاں سے یہ جسم کے ہر کمزور عضو پر حملہ آور ہوتا ہے اینٹی باییوٹک اور شدید علامات میں سٹیرائڈز شروع کیے جاتے ہیں اور ڈاکٹرز علامتی (sympomatic) علاج کرتے ہیں. جیسے بخار، پیچش اور کھانسی کی صورت میں انہی علامات دوا مریض کو دی جاتی ہے، اینٹی بائیوٹکس اور سٹیرائڈز ایک ڈیفنس لائن کا کام کرتے ہیں اور بیکٹیریا وغیرہ کو مارنے میں مدد دیتے ہیں .امیونٹی کم ہونے کہ وجہ سے باقی جراثیم کے حملہ آور ہونے کی صورت میں یہ حفاظت فراہم کرتے ہیں.
*امیون سسٹم کرونا وائرس کا پہلا شکار ہوتا ہے تو دوا کے ساتھ ساتھ خوراک وہ رکھی جائے جو امیون سسٹم کو بہتر کرے فعال کرے , جیسے قہوے اس طور بہت مددکن ہیں، ادرک ابال والا قہوہ، دار چینی بڑی الائچی والا قہوہ، فروٹ اور خصوصاً یخنی اور انڈے وغیرہ
* مریض دماغی طور بہت گرنے لگتا ہے لہذا کوئی ایک فرد چوبیس گھنٹے تیار رہے انکو دماغی طور پر خوش رکھے گپیں لگائے، ہمت بڑھاۓ اور وقت دے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں مریض ہمت ہار سکتا ہے اور آپ اپنے عزیز سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے.(خیر برسے)
* ان لوگوں کی پہنچ سے دور رہیں جو آپکو یہ باتیں سناتے ہیں کہ کرونا کا وجود نہیں اور گھر سے باہر نکلنے کے مشورے ہرگز مت مانیں کہ آپکی وجہ سے کم امیونٹی والا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا….
* سوشل میڈیا اور خبروں سے بالکل بائیکاٹ کیجیے، موویز، ڈراماز، ناولز اور کتب سے محظوظ ہوں اور اگر ہمت ہو تو خود کو پینٹنگ میوزک یا کوئی اور ایکٹیوٹی میں مصروف رکھیں تاکہ دماغ طاقتور رہے اور اعصاب شکست کی طرف نہ جائیں.
* آپکا جو بھی مذہب ہے اسکے اعتبار سے خود کو روحانی طور پر مضبوط کریں کہ روح ٹھیک ہونے سے جسم سکون میں آتا ہے.
*اب جب کہ کرونا گھر میں داخل ہوچکا ہے تو ہر فرد دوسرے فرد سے قریب ہوتے ہوئے ماسک اور گلووز کا استعمال یقینی بنائیں. چیزوں کو سینیٹائز کر کے آپ وائرس کو کمزور کر کے ختم کرسکتے ہیں. ڈیٹول، اینٹی سیپٹک سینیٹائزر یا پانی میں ہلکی سی بلیچ کی مقدار بہترین سینیٹائزیشن کر سکتی ہے، مریض کا کمرہ بار بار ڈیٹول سے دھویا جائے اور یہ سب کرتے ہوئے آپ ماسک اور گلووز کے زریعے خود کو محفوظ بنائیں , کہ آپ محفوظ رہیں گے تو مریض کی دیکھ بھال کر سکیں گے، جان بچا سکیں گے…. *چودہ دن مکمل ہونے پر ری ٹیسٹ ہونے دیں، اگر نیگیٹو ہو تو شکر ورنہ پانچ سات دن اور لگ سکیں گے، علامات کی تبدیلی بار بار ڈاکٹرز کو بتائیں.
*آکسیجن چیک (pulse oximeter)اور بخار چیک (thermameter) کو ہر دو سے تین گھنٹے بعد کا معمول بنائیں اور ایک آکسیجن سلنڈر گھر میں رکھیے کہ کسی وقت ایمرجنسی کی صورت میں آپ مریض کو محفوظ بنا سکیں.
* بیڈ شیٹ اور کپڑے روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کراتے رہیں اور بڑے پلاسٹک بیگز میں مریض سے متعلقہ ہر چیز ڈسپوز کریں اور نیگٹو ہونے کے بعد تمام چیزیں گرم پانی اور بلیچ میں دھو ڈالیں.
*وٹامن سی، زنک، کیلثیم اور ملٹی وٹامنز ادویات ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق جاری رکھیں، اور خوراک بہترین رکھیں.
*کوڑا پورے طریقے سے ڈسپوز کریں اور جو اٹینڈنٹ باہر اشیاء لینے جائے وہ ماسک اور گلووز اپنائے رکھیں.
یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس میں کوئی آپ کے ساتھ آ کر کھڑا نہیں ہوسکتا تو آپ کو خود اپنے عزیز کا خیال رکھنا ہے اور اپنا بھی …
پسِ نوشت :
یہ میرے اپنے تجربات ہیں، اس میں کہیں میں غلط بھی ہوسکتا ہوں بہرحال احتیاط اپنائیں، اپنے ہمسایہ ملک کی خبر لے لیجیے کہ کیسے یہ وباء تباہی مچاتی ہے بغیر ضرورت باہر مت نکلیں اور باہر آتے جاتے ماسک ضرور پہنیں کہ
” ماسک وینٹی لیٹر سے بہتر ہے ”
خداۓ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عالم کے ضامن ہوں اور اس وبائی مرض سے کرہ ارض کو محفوظ رکھیں آمین ثم آمین۔۔۔
(تحریر – وجیہ نظامی)
#coronavirus #CoronavirusPandemic #CoronaVirusUpdates #stayhome #Staysafe #COVID #UrduEncyclopedia – Urdu Information – Urdu Encyclopedia – Coronavirus – Corona – Covid – Mask – Oxygen – Treatment – Care – Precautions