اسٹرابیری کے فوائد

Benefits of Strawberries

اسٹرابیری کے فوائد :

سرخ رنگ کا یہ منفرد ذائقہ رکھنے والا پھل جتنا دیکھنے میں آنکھیں کو بھلا لگتا ہے اتنا ہی انسانی صحت کے لیے مفید بھی ہے۔ اسٹرابیری بچے، بوڑھے جوان سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اسٹرابیری پھل کے طور پر استعمال ہونے کے علاوہ سلاد، آئسکریم، جیم جیلیز اور مشروبات وغیرہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسٹرابیری کے ان گنت فوائد ہیں جن میں سے چند پر اردو انسائیکلوپیڈیا نے آپ کی آسانی اور جانکاری کے لئے یہاں تفصیل درج کی ہے :

١-اسٹرابیری میں موجود وٹامنز چہرے کو تروتازہ، چمکدار اور نرم و ملائم بناتے ہیں، عمر کے بڑھتے اثرات یعنی جھریوں وغیرہ سے چہرے کو محفوظ رکھتے ہیں۔ صرف اس کے کھانے سے ہی نہیں بلکہ چہرے پر ماسک بنا کر لگانے سے بھی جلد کو فائدہ پہنچتا ہے۔

٢-سرطان یعنی کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی اسٹرابیری کے استعمال نہایت مفید ہے۔ اس میں بھرپور مقدار میں موجود اینٹی ایکسیڈنٹ، اینتھوسائنیس اور ایلیجک ایسڈ انسانی جسم کو پھیپھڑوں، چھاتی، معدے، اور منہ کے کینسر سے بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

٣-اسٹرابیری کا پھل موٹاپے کو کم کرنے میں بھی بہت موثر ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر چربی کو تحلیل کرتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس کا مناسب استعمال موٹاپے کو ختم کر دیتا ہے۔

٤-امراض قلب اور بلڈ پریشر کی شکایت رکھنے والوں کے لیے بھی اسٹرابیری بہت مفید ہے۔ یہ دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور خون میں خراب کولیسٹرول کے اثرات کا مقابلہ کرتی ہے جو شریانوں میں خون گاڑھا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ اسٹرابیری میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔

٥-اسٹرابیری قوتِ مدافعت میں اضافے کا باعث بنتی ہے، بینائی کو کمزور ہونے سے روکتی ہے، یادداشت کو بہتر بناتی ہے اور حاملہ خواتین کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

نوٹ :

اسٹرابیری کو اچھی طرح دھو کر کھائیں اور گلی ہوئی اسٹرابیری کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ اس میں بیکٹیریا پروان چڑھتے ہیں جو اس کو زہریلہ بنا دیتے ہیں۔

Strawberries – Strawberry – Fruit – Phal – Health – Informative – Information – Urdu Encyclopedia