انڈے کے فوائد

Benefits of Eggs

انڈے کے فوائد :

انڈا ایک ایسی خوراک ہے جو دنیا بھر کے لوگوں میں مقبول ہے اور اسے ایک مکمل غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔ انڈا باآسانی دستیاب ہو جانے والی سستی خوراک ہے، پکانے میں نہایت آسان اور پروٹین سے بھر پور غذا ہے۔ دنیا بھر کے ذیادہ تر افراد کے ناشتے کا اہم جُز ہے، جسے ابال کر، آملیٹ یا فرائی کر کے کھانے کے علاوہ اس کا استعمال جلد کو پرکشش بنانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ زکام کی صورت میں اِس کو ہالف بوائل کر کے کالی مرچوں کے ساتھ کھائیں زکام رفع ہو جاتا ہے۔

انڈے کی سفیدی کے فوائد :

١-انڈا ویسے بھی کم کیلیوریز والی غذا ہے، لیکن اگر زردی کو نکال دیں تو یہ کیلوریز مزید کم ہوجاتی ہیں۔ جسمانی وزن کو کم کرنے کے خواہشمند افراد پورے انڈے کی بجائے صرف سفیدی کا استعمال کریں، اور وزن میں کمی کے جادوئی نتائج دیکھیں۔

٢-سفیدی میں کم چربی والی پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔سفیدی میں موجود پروٹین مسلز بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور وقت بے وقت کی بھوک کو روکتا ہے کیونکہ اس کے کھانے سے پیٹ ذیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔

٣-انڈے کی سفیدی میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اسے صحت مند سطح پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

٤-انڈے کی سفیدی میں غذائی کولیسٹرول موجود نہیں ہوتا، اس لیے جو لوگ بلڈ کولیسٹرول کا شکار ہوں وہ انڈے کی سفیدی کھا سکتے ہیں، جس سے کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھتی امراض قلب کا خطرہ کم رہتا ہے۔

٥-انڈے میں موجود وٹامن عمر بڑھنے سے مسلز میں آنے والی تنزلی، موتیا اور آدھے سر کے درد سمیت دیگر امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔ انڈے کی

زردی کے فوائد :

ایک انڈے کی زردی میں وٹا من اے، ڈی، ای، کے، بی 6، بی 12، فولک ایسڈ اور پینٹوتھینک ایسڈ پایا جاتا ہے، انڈے کی زردی کھانے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جس کے لیے دھوپ سیکنے کی مشقت سے بچ جائیں گے۔ انڈے کی زردی میں کیلشیم ، کوپر، آئرن، میگنشیم، فاسفورس سمیت زنک بھی پایا جاتا ہےجو کہ انسانی جسم کے لیے بہت اہم قرار دیا جاتا ہے۔

انڈے کے چھلکوں کے فوائد :

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کا چھلکا ڈیری مصنوعات اور ہری سبزیوں کی طرح کیلشیم کا بہت بڑا قدرتی ذریعہ ہے۔

١-پودوں میں مناسب کیلشیم کی مقدار نہ پہنچے تو وہ دیر سے بڑھتے ہیں یا پھر ان کی نشوونما بالکل رک جاتی ہے ،پودوں میں موجود کھاد اور مٹی کو مزید ذرخیز بنانے کے لئے انڈوں کے چھلکوں کوہاتھ سے توڑ کت مٹی کی نچلی تہہ میں دبا دیں ،ایسا کرنے سے پودے جلد نشونما پاتے ہیں۔ اگر پودوں اور کیاریوں میں کیڑا لگ جائے تو پھلوں پھولوں اور سبزیوں کو کیڑوں سے بچانے کے لئے کیاریوں میں انڈے کے چھلکے رکھنے سے کیڑا نہیں لگتا۔

٢-دانتوں اور مسوڑھوں کی تکلیف ہو یا دانتوں کا میلا پن، انڈوں کے چھلکوں میں موجود کیلشیم دانتوں کے جملہ امراض میں مفید ہے۔ انڈوں کے چھلکوں کے پاؤڈر میں ہم وزن سمندری نمک ملا کر رکھ لیں اور منجن کے طور پراس مرکب کو استعمال کریں ۔جس سے دانت سفید اور مضبوط ہو جائیں گے ۔

نوٹ: یہ آرٹیکل آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔

تحریر و تحقیق – سائرہ سید

اردو انسائیکلوپیڈیا

Eggs – Egg – Breakfast – Nashta – Fry Egg – Boil Egg – Egg White – Egg Yolk – Anda – Food- Yummy – Food Lovers – Importance of Eggs – Benefits of eggs – Urdu Information – Urdu – Urdu Encyclopedia