کھجور کے فوائد

Benefits and importance of Dates

کھجور :

کھجور ایک منفرد اور غذائیت سے بھرپور نہایت شیریں پھل ہے۔ جسے بچے، بوڑھے، جوان سب سی بہت شوق اور آسانی سے کھاتے ہیں، خصوصاً ماہِ رمضان المبارک میں کھجور کے بغیر افطار نامکمل تصور ہوتا ہے۔ اُمتِ مسلمہ میں کھجور کو بہت بابرکت اور مقدس تصور کیا جاتا ہے کیونکہ کہ اِس کا زکر قرآن پاک میں جابجا آیا ہے اور اس کے فوائد پر رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی متعدد احادیث بھی ہیں۔ کھجور کھانا سنتِ رسولِ خُدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی ہے۔ کھجور زیادہ تر مصر، ایران اور خلیج فارس کے علاقوں میں کثرت سے پائی جاتی ہے۔ عرب ممالک میں اِس کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں لیکن دنیا کی سب بہترین و اعلیٰ کھجور ‘عجوہ’ ہے جو سعودی عرب کے مشہور شہر مدینہ منورہ اور اِس کے آس پاس کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ فرمانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے : “عجوہ کھجور میں شفاء ہے”(صحیح مسلم)

کھجور کھانے کے فوائد :

١-کھجور سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے

٢-نظر کی کمی کو کافی حد تک روکا جا سکتا ہے

٣-اسے کھانے سے انسانی جسم کو فوری طور پر توانائی ملتی ہے

٤-کھجور کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور زہنی کمزوری دور ہوتی ہے

٥-کھجور کا روزانہ استعمال بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

کھجور سے بیماریوں کا علاج :

کھجور سے تقریباً ہر طرح کی بیماری کا علاج ممکن ہے، آپ کی آسانی کے لئے اردو انسائیکلوپیڈیا نے چند ایک کا یہاں تفصیلی زکر کیا ہے:

١-پیٹ کے کیڑے مارنے کے لئے کھجور کو نہار منہ یعنی صبح اٹھ کر خالی پیٹ کھانا بہت مفید ہے۔

٢-زچگی یعنی بچہ پیدا کرنے کے بعد خواتین میں پیدا ہونے والی کمزوری کو دور کرنے کے لیے دودھ میں کھجور کو خوب ابال کر پینا نہایت فائدہ مند ہے۔

٣-تپ دق اور بلخم کے اخراج کے لئے بھی کھجور کا استعمال بہترین ہے۔

٤-خون میں ائرن یعنی فولاد کی کمی کی شکایت کی صورت میں کھجور کا استعمال بہت موثر ہے کیونکہ یہ فولاد کی سطح کو بڑھاتی ہے۔

٥-پرانے قبض یعنی پیٹ کی سختی، پاخانے کا نہ آنا، اِس کے علاج کے لئے بھی کھجور بہت افادیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں فائبر ہے جو نظامِ ہضم کو بہتر کرتا ہے۔ کھجور کو پانی میں شربت کی طرح گھول کر صبح شام پینا بہترین قبض کشاء ہے۔

٦-دل کے مریض اگر کھجور کو اس کی گٹھلی سمیت ہی پیس کر کھائیں تو یہ ان کے دل کی شریانیں کھولنے کے لیے مفید ہے۔ کھجور بلڈ پریشر، فالج اور مختلف قسم کی موسمی الرجی سے بچاؤ کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

٧-ہڈیوں کی کمزوری اور ہڈیوں کو بھربھورے پن سے بچانے کے لئے بھی کھجور کا استعمال کریں کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

زیابطیس کے مریض کھانے میں احتیاط کریں۔

تحریر و تحقیق – سائرہ سید

اردو انسائیکلوپیڈیا

Khajoor K Fawaid aur Ahmiyat

Khajor – Ajwa – Phal – Fruit – Iftar – Aftar – Ramadan – Ramzan – Health – Sehat – Bemari – Sunnat – Prophet Muhammad – Hazrat Mohammad – Islam