وقت

Time | وقت

وقت کی اہمیت :

وقت اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہے، جو انسانی معاشرہ میں امیر، غریب، عالم، جاہل، بڑے، چھوٹے سب کو یکساں طور پر ملی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ زندگی میں دن، ہفتے، ماہ و سال اور صدیاں جنم لیتی ہیں اور وقت گزرتا ہی چلا جاتا ہے۔ وقت کبھی ختم نہ ہونے والے ایسے سفر کا نام ہے کہ جس کی کوئی منزل نہیں۔

وقت ایک گرں مایہ دولت اور اس دولت کا تقاضا یہ ہے کہ اسے ضائع نہ کیا جائے، لیکن اگر انسان کی سستی اور بے پروائی سے وقت ہاتھ سے نکل گیا تو پھر وآپس نہیں آئے گا کیونکہ وقت کی مثال تیز دھوپ میں رکھی ہوئی برف کی سِل کی مانند ہے، اگر اس سے فائدہ اٹھایا جائے تو بہتر ورنہ وہ تو بہر حال پگھلتی ہی جاتی ہے۔

جو لوگ وقت کی قدر کرنا جانتے ہیں، وہ صحراوٴں کو گلشن بنا دیتے ہیں، فضاوٴں پر قبضہ کر سکتے ہیں، وہ پہاڑوں کے جگر پاش پاش کر سکتے ہیں، ایسے ہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں۔ لیکن جو لوگ وقت کو ضائع کر دیتے ہیں، وقت انھیں ضائع کر دیتا ہے، ایسے لوگ ہمیشہ دوسروں کے محتاج رہتے ہیں، وہ دین اور دنیا دونوں اعتبار سے خسارے میں رہتے ہیں۔ پروردگار ہم سب کو وقت کی قدر کرنے کی توفیق دے۔ آمین!

وقت پر کی گئی شاعری :

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے

عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے

(منشی امیر اللہ تسلیم)

____________________________

وقت برباد کرنے والوں کو

وقت برباد کر کے چھوڑے گا

(دواکر راہی)

____________________________

سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں

گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں

(میر حسن)

____________________________

Time – Waqt – Importance – Urdu Poetry – Urdu Adab – Urdu Information – Urdu Article – Urdu Encyclopedia