Benefits of Milk
دودھ اور اس کے فوائد :
دودھ سفید رنگ کا وہ واحد مشروب ہے جسے دنیا میں سب سے بہترین اور مکمل غذا تصور کیا جاتا ہے ۔یہ تمام بیماریوں کا علاج سمجھا جاتا ہے اورصحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ عام طور پر گائے ،بکری اور بھینس کا دودھ استعمال کیا جاتا ہے ۔دودھ تمام بیماریوں سے لڑنے کے لئے قوت مدافعت کو تیز کرتا ہے اور ہر طرح کے زہر کا اثر ختم کرتا ہے۔ دودھ، چاہے ٹھنڈا ہو یا گرم، صحت کےلیے نہایت مفید ہے۔ دودھ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے مالا مال ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں ائرن، پروٹین، کولیسٹرول اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔
1-دودھ میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے نہایت مفید ہے۔ ایک گلاس نیم گرم دودھ پینے سے جسم میں کیلشیئم کا اضافہ ہوتا ہے جس سے دانت اور ہڈیاں پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوجاتی ہیں۔ یہ جوڑوں اور پٹھوں کا درد ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہے۔
2-ٹھنڈا دودھ آپ کی جِلد کے لیے حیرت انگیز ٹونر کا کام کرتا ہے، خشک جلد کے خاتمے اور چمکتی ہوئی جلد حاصل کرنے کے لیے ہر روز ٹھنڈا دودھ چہرے پر لگائیں۔ یہ نا صرف آپ کی رنگت نکھارے گا بلکہ کیل، مہاسے اور دانوں کو بھی بہت حد تک کم کرے گا۔
3-قبض، تیزابیت یا سینے میں جلن کی شکایت رکھنے والے افراد رات کو سونے سے قبل ایک گلاس ٹھنڈا دودھ ضرور پیئیں، اس سے آپ کا نظامِ ہضم تیزی سے کام کرنے لگے گا اور سینے کی جلن اور معدے کی خرابی مسائل دور ہو جائیں گے۔
4-دودھ آپ کو فٹ اور سماٹ رہنے میں مدد دیتا ہے، اس میں کیلوریز کی تعداد کم ہوتی ہے لیکن غزائیت سے بھرپور ہونے کی وجہ سے اس کے استعمال سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور وزن زیادہ نہیں ہوتا۔
5-تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ روازنہ دودھ پیتے ہیں وہ پرسکون اور گہری نیند سوتے ہیں جس کے باعث وہ صبح جلدی اُٹھتے ہیں اور دن پھر چابک و چوبند رہتے ہیں۔ دودھ ذہنی استعداد اور دماغی طاقت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
نوٹ : اگر آپ کو دودھ پینے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے یا آپ کو پسند نہیں اور دل خراب ہوتا ہے تو آپ دوسرے طریقوں سے بھی دودھ کی غذائیت حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسے دہی، پنیر، مکھن، آیس کریم یا فلیورڈ دودھ سے بھی آپ کو وہ تمام غذائیت مل سکتی ہیں جو دودھ کے ایک گلاس میں موجود ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ تین چیزیں عمر میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں ان میں دودھ، دہی اور مکھن شامل ہیں۔اس لئے ہمیں ضرور ان کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ ہم صحت مند زندگی گزار سکیں۔ دہی، گھی مکھن، پنیر وغیرہ زمانہ قدیم سے ہی انسان کی پسندیدہ غذا رہے ہیں اس کے استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ گاؤں کے لوگ آج آج بھی کثرت سے ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں اسی لیے وہ شہری لوگوں کی بنسبت زیادہ صحت مند اور لمبی عمر کے ہوتے ہیں۔
Milk – Doodh – Butter – Makhan- Cheese – Paneer – Ghee – Dahi – Yogurt – Health – Healthy Food – Healthy diet – Health Care – Health Information – Urdu Article – Urdu Information – Urdu Encyclopedia