Labour Day / Workers Day
یومِ مزدور (مزدور ڈے / لیبر ڈے) یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن سالانہ تعطیل ہوتی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ جنہیں 1884ء مین شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف آواز اٹھانے پر خون میں نہلا دیا گیا تھا۔ یومِ مزدور کی ابتداء مزدور یونین کی تحریک سے ہوئی، خاص طور پر آٹھ گھنٹے کی دن کی تحریک ، جس میں آٹھ گھنٹے کام کے لئے، آٹھ گھنٹے تفریح کے لئے اور آٹھ گھنٹے آرام کے لئے کی وکالت کی تھی۔ زیادہ تر ممالک لیبر ڈے کو ورکرز ڈے کے نام سے مناتے ہیں، یہ بین الاقوامی مزدوروں کے عالمی دن کے مترادف ہے، یا اس سے وابستہ ہے۔ دوسرے ممالک میں یوم مزدور مختلف تاریخ پر منایا جاتا ہے، اس دن بہت سے ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
Mazdor – Labour Day – International Labour Day – International Worker’s Day – Workers Day – Poor Workers – 1st May – First May – Urdu Information – Urdu Knowledge – Urdu History – Urdu Encyclopedia