خوشی اتنی عارضی کیوں ہوتی ہے؟

Why Happiness is Temporary

خوشی اتنی عارضی کیوں ہوتی ہے؟

دل میں سوال آیا کہ میری خوشی اتنی عارضی کیوں ہوتی ہے۔ جواب ملا کہ توبہ کی وجہ سے۔

سوال: توبہ کی وجہ سے؟؟؟ توبہ کا کیا تعلق اس بات سے؟

جواب: وہی جو معافی کا توبہ سے ہے۔

سوال: معافی سے تو بہ ملتی ہے، خوشی کا کیا تعلق؟

جواب: سوچو

سوچتے ہوئے:

جب غم ملتا ہے تو انسان گناہ سے توبہ کرتا ہے۔ توبہ کرنے سے معافی ملتی ہے۔ جب معافی ملتی ہے تو خوشی ملنے لگتی ہے۔ لیکن جیسے ہی خوشیاں ملنا شروع ہوتی ہیں۔ انسان توبہ بھول جاتا ہے اور پھر سے گناہ کرنے لگتا ہے۔ توبہ عارضی ثابت ہوتی ہے۔ معافی ختم ہوجاتی ہے اور اس کے ساتھ خوشی بھی۔

دل کا جواب: یہی توبہ کا خوشی سے تعلق ہے۔ عارضی توبہ سے عارضی خوشی۔

Khushi – Happiness – Happy – Toba – Mafi – Forgiveness – Reason – Urdu Adab – Urdu Information – Urdu Stories – Urdu Quotes – Urdu Encyclopedia