ماضی کی تلخ یادیں :
ماضی کی تلخ یادوں میں جینا، ایک ایسی عادت ہے جس کا نقصان یقینی ہے، اور اس کا فائده کچهہ بهی نہیں۔ ماضی کی غلطیوں کو یاد کر کے اگر ان سے سبق لیا جائے تو بلاشبہہ وه انسان کے لیے مفید ہیں۔ لیکن اگر ماضی کی غلطیوں کو سوچ کر آدمی غم اور افسوس میں پڑا رہے تو یہ ایک سخت ناعاقبت اندیشانہ فعل ہے، کیونکہ ماضی کی تاریخ کبهی کسی کے لیے واپس نہیں آتی۔ ماضی کی تلخ یادوں کو صرف بهلانا ہے، نہ کہ ان کو یاد کر کے اپنے ذہن میں ان کی تلخی باقی رکهنا۔
Past – Memories – Urdu Adab – Urdu Information – Urdu Encyclopedia