آخر مایوسی کیوں؟

آخر مایوسی کیوں؟

جب ایمان کمزور ہونے لگے تو دل پریشان رہنے لگتا ہے، عبادات سے دل اٹھ جاتا ہے، ہر وقت ایک مایوسی اور افسردگی حاوی رہتی ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ روح تشنا ہے، جیسے جسم کو غذا چاہیے ہوتی ہے اسی طرح روح کو بھی غذا کی ضرورت ہے۔ اس کی غذا عبادت، ذکر اور تلاوت قرآن ہے۔ ہمارا دین، دینِ کامل ہے، خدا کی ذات سے قرب اور لگاؤ ہی آدمی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا ذریعہ ہے۔ ایمان کی کمزوری ہمیں وسوسوں اور مایوسی کا شکار کر دیتی ہے، پھر دل نہیں لگتا نہ دین کی بات میں نہ دنیا کی رنگینیاں مائل کرتی ہیں۔ یقین محکم اور اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ ہی وہ واحد ذریعہ ہے کہ جو اس مشکل سے آدمی کو نکال سکے اور یقین محکم بھی ایسا کہ کسی شک و شبہ کی گنجائش باقی نہ رہے، یہ بات ایمان کا حصہ بن جائے کہ جو رب مجھے ستر ماؤوں سے بڑھ کر محبت کرنے والا ہے وہ مجھ پر میری طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالے گا۔ آزمائش دے گا تو اسے احسن طریقے اور صبر جمیل کے ساتھ گزارنے کا حوصلہ بھی دے گا۔ مایوسی ہمارے اپنے ناقص ایمان اور عقل کی وجہ سے ہے۔ اسلام تو وہ دین ہے کہ جس پر عمل انسان کی ذات کو توانا کرتا ہے، اس لیے دل کو اللہ کی یاد اور ذکر سے جوڑے رکھنا بہت اہم ہے اور اس یقین کے ساتھ کہ اللہ کی رحمت ہر مشکل اور پریشانی سے بڑی ہے۔۔۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین یا رب!

Allah – Islam – Eman – Dua – Urdu Adab – Urdu Article – Urdu Encyclopedia