Aloo Piyaz Pikora / Pikore
آلو اور پیاز کے پکوڑے :
اجزاء :
بیسن – 1 کپ آلو – 2 عدد
(chopped) پیاز – 2 عدد
(chopped) ہرا دھنیا – 1/4 گڈی
ہری مرچ – 4 سے 5 (باریک کاٹی ہوئی)
ثابت دھنیا – 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ – 1 کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر – 1 کھانے کا چمچ
ہلدی – 1/2 کھانے کا چمچ
اجوائن – 1 کھانے کا چمچ
نمک – 1 + 1/2 کھانے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)
چاٹ مصالحہ – 1/2 کھانے کا چمچ
ترکیب :
سب سے پہلے بیسن میں تمام مصالحے ڈال کر پانی کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس میں آلو، پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ڈال کر ایک پیسٹ تیار کر لیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کر لیں۔ اس کے بعد کھانے کی چمچ کی مدد سے تھوڑا تھوڑا کر کے اس مکسچر کو تیل میں ڈال کر تل لیں اور گولڈن براؤن ہو جانے پر اتارا لیں۔ مزیدار پکوڑے تیار ہیں۔
Pikora – Pikory – Pikore – Desi Food – Pakistani Food – Indian food – Yummy – Khana Pakana – Pakwan – Ramazan – Ramadan – Ramzan – Iftar – Aftar – Tea Time – Urdu Encyclopedia