2300 سال پرانی عظیم دیوار چین

2300 سال پرانی عظیم دیوار چین

2300 Years Old – The Great Wall of China (Urdu)

تحریر: سائرہ سید


دنیا کےحیرت کدہ عجوبوں میں سے ایک چین میں موجود The Great Wall of China ہے ۔ یہ دیوار اتنی طویل ہے کہ اس کو باآسانی خلا سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دیوار چین 8851 کلو میٹر طویل ہے ۔ اس دیوار کو تعمیر ہوئے 2300 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ یہ دیوار چین کے 15 صوبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
اندیشہ ہے کہ اس دیوار کا 30 فیصد حصہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ختم ہو چکا ہے اور قریب صرف 8 فیصد حصہ ہی اپنی صح حالت میں موجود ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ رہی ہے کہ ماضی میں اس دیوار کے گردو نواح میں رہنے والے لوگ اس دیوار کی مضبوط اینٹوں کو نکا ل نکال اپنے گھروں کی تعمیر اور ان اینٹوں کو دوسرے علاقوں میں جا جا کر بیچنے کا کام کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے اس عزیم الشان دیوار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔چین کی حکومت کی جانب سے اب اس عظیم ورثے کے تحفط کی اگاہی کی کوششوں سے اس کے متاثرہ حصوں کی مرمت کے کام کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جس میں بہت سے چینی باشندے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ مگر اس سب کے باوجود بھی آج کے جدید دور میں بھی یہ دیوار آج بھی اُسی جاہ و جلال کے ساتھ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب مائل کیے ہوئے ہے۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح اس دیوار کے دیدار کے لیے چین کا رخ کرتے ہیں۔